لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):اردو کے نامور شاعر ناصر کاظمی کا99 واں یوم پیدائش کل8 دسمبر بروز اتوار کو منایا جائیگا۔ وہ8 دسمبر 1925 کو انبالہ میں پیداہوئے تھے،
وہ اوراق نو، ہمایوں اور خیال کی مجلس ادارت میں شامل رہے اور پھر اپنی وفات تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے۔1954 میں ان کا پہلا شعری مجموعہ برگ میں شائع ہوا جس نے شائع ہوتے ہی انہیں اردو غزل کے صف اول کے شعرا میں لاکھڑا کیا،وہ 2مارچ1972 کو وفات پاگئے تھے۔