اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):نامور مورخ، افسانہ نگار اور تحریک پاکستان کے کارکن ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی کی برسی بدھ، 17 جولائی کو منائی گئی۔ ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی 1903 میں بٹالہ ضلع گرداسپور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے جامعہ لندن کے سکول آف اورینٹل اینڈ افریقن سٹڈیز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی تصانیف میں ہماری قومی جدوجہد، اقبال کے آخری دو سال، چند یادیں چند تاثرات، ‘تاریخ اور افسانہ، راہ گذر اور شاخسار کے نام شامل ہیں۔عاشق حسین بٹالوی نامور مؤرخ، افسانہ نگار اور تحریکِ پاکستان کے کارکن تھے ۔ انہوں نے کئی کتب تحریر کیں جن میں اقبالیات پر آپ کی کتاب ’اقبال کے آخری دو سال‘ مقبولِ عام ہے۔
عاشق حسین بٹالوی کو یہ کتاب لکھنے کی ترغیب چراغ حسن حسرت نے دلائی تھی کیونکہ اقبالیات کے بہت سے موضوعات پر کام ہو چکا تھا اور یہ زمانہ ایسا تھا جب علامہ اقبال آل انڈیا مسلم لیگ پنجاب کے صدر تھے اور خود عاشق حسین بٹالوی بھی مسلم لیگ کا حصہ تھے۔ ان کو 1967ء میں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی 17 جولائی 1989ء کو لندن میں وفات پاگئے۔ ان کو لاہور میں ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ ڈاکٹرعاشق حسین بٹالوی کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کے زیر اہتمام مکتلف تقریبات مین ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=485097