22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومشوبزنامور کامیڈین معین اختر کوہم سے بچھڑے 13برس بیت گئے

نامور کامیڈین معین اختر کوہم سے بچھڑے 13برس بیت گئے

- Advertisement -

ملتان۔ 22 اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹیلی وژن، سٹیج اور فلم کے نامورمزاحیہ اداکار اورمیزبان معین اخترکو ہم سے بچھڑے 13برس بیت گئے، وہ 22اپریل2011ءکو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

معین اختر24سمبر1950ءکوکراچی میں پیدا ہوئے،انہوں نے اپنے کیریئرکا آغاز6ستمبر1966 کو پاکستان کے پہلے یوم دفاع کے پروگراموں سے کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے انور مقصود ا وربشری انصاری کے ساتھ ٹیم بنا کرکئی معیاری پروگرام پیش کیے۔ معین اخترنے ٹی وی ہو یا اسٹیج ہرشعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔معین اختر نے بطورہدایتکار، پروڈیوسر، گلوکار اور مصنف بھی کام کیا۔

ان کے معروف ٹی وی ڈراموں میں ’’روزی، انتظارفرمایئے، بندرروڈسے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، سٹوڈیو ڈھائی، سٹوڈیوپونے تین، یس سر نوسر اورعید ٹرین ‘‘شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=459194

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں