نامور گلوکار سلیم رضا کو بچھڑے36 برس بیت گئے

220

ملتان ۔ 24نومبر (اے پی پی) نامور گلو کار سلیم رضا کی 36 ویں برسی 25 نومبر کو منائی جا رہی ہے ۔سلیم رضا 7جولائی 1932ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے،وہ مسیحی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اوران کا اصل نام نوئیل دیاس تھا ۔قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان لاہور آکر آباد ہوگیا ۔انہوںنے ریڈیو پاکستان لاہور سے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئے ۔ 1955ء میں فلم نوکر کے لیے گیت گا کر انہوںنے پلے بیک سنگر کے طور پر گائیکی کا آغاز کیا ۔1966ء تک انہوں نے مختلف فلموں کے لیے گیت گائے جن میںجانِ بہاراں رشک چمن جیسے لازوال گیت شامل ہیں،تاہم بعد ازاں انہیںموسیقاروںاور فلم سازوں نے نظر انداز کر دیا ۔1975ء میں وہ کینیڈا چلے گئے اور وہاں میوزک سکول قائم کیا ۔25 نومبر 1983ء کو وہ گردوں کے عارضہ کے باعث سے انتقال کر گئے ۔ نامور گلوکار اورملتان آرٹس کونسل کی میوزک کلاس کے سابق انچارج نعیم الحسن ببلو نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سلیم رضانے پاکستان کی فلم انڈسٹری کولازوال گانے دیے،المیہ گیتوں میں خاص طورپران کی آواز سننے والے کو کسی اورمنظرمیں لے جاتی تھی۔ان کی آوازمیں نغمگی تھی اورفلمی گیتوں کے لیے یہ سب سے بہترآوازتھی۔انہوںنے کہاکہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اردوکی مقبول ترین نعت شاہ ِمدینہ یثرب کے والی بھی سلیم رضانے گائی تھی ۔