لاہور۔2اپریل (اے پی پی):ملک کے نامور گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے، وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے بیٹے عمران شوکت نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی،شوکت علی کی وفات پر گورنر پنجاب، سینئر وزیرعبدالعلیم خان، وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین دریشک ،وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان،چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی، فلمی حلقوں ،سماجی شخصیات و دیگر نے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔