اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺکے حوالے سے ہم کسی سے پیچھے نہیں ہیں، ساری اسمبلی عاشق رسول ﷺہے۔
پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کل ساری رات اجلاس جاری رہا ہے، ابھی دوبارہ اجلاس شروع ہونے والا ہے اور اچھی خبریں آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ساری اسمبلی عاشق رسولﷺ ہے، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان پالیسی بیان دے رہے ہیں۔ میں یقین دلاتا ہوں ہم ناموس رسالت ﷺپر کسی صورت میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے حوالے سے وزیراعظم (آج) پیر کو اہم بیان دیں گے۔