اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے آزادکشمیر کے 69 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر کی تاریخ میں 24 اکتوبر کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے ،اس عظیم دن سردار محمدابراہیم کی سربراہی میں کشمیر میں آزادحکومت کی بنیاد رکھی گئی جس کو بعدازاں تقسیم ہند …
کشمیر پر ناجائزقبضہ کیا گیا،وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے آزادکشمیر کے 69 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر کی تاریخ میں 24 اکتوبر کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے ،اس عظیم دن سردار محمدابراہیم کی سربراہی میں کشمیر میں آزادحکومت کی بنیاد رکھی گئی جس کو بعدازاں تقسیم ہند کے تمام طے شدہ اُصولوں کو پارہ پارہ کرتے ہوئے اور ایک نام نہاد الحاق کو بنیاد بناتے ہوئے کشمیر پر ناجائزقبضہ کر لیا گیا اور اُس نا انصافی اور ظلم کی اُس آگ میں دھکیل دیا گیا جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرپچھلے ستر سالوں سے بھارتی ظلم اور بربریت کی آگ میں جل رہا ہے۔








