26 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومقومی خبریںنان ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 2.38 فیصد اضافہ

نان ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 2.38 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):نان ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 2.38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے8ماہ کے دوران نا ٹیکسٹائل برآمدات سے 9.66 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا تاہم جاری مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران نان ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم 9.89 ارب ڈالر تک بڑھ گیا ۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں نان ٹیکسٹائل قومی برآمدات میں 0.23 ارب ڈالر یعنی 2.38 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران نان ٹیکسٹائل برآمدات 24.95 فیصد کے اضافہ سے 11.22 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 14.02 ارب ڈالر تک بڑھی تھیں ۔

- Advertisement -

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ مہینوں کے دوران انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 19.05 فیصد جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں 38.05 اور جفت سازی کی برآمدات میں 15.48 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔دوسری جانب چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 5.3 فیصد ، قالین اور پارچہ جات کی برآمدات میں 7.12 فیصد جبکہ کمی واقع ہوئی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576895

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں