راولپنڈی۔3دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر (ان لینڈ ریونیو ) حمزہ نذیر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹراکبر خان اور ان کی ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی میں معروف بیکری کو سیل کر دیا۔ ایف بی آر کے بیان کے مطابق بیکری کو سیل کرنے کا حکم چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو راولپنڈی تہمینہ عامر کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔یہ کاروبار صارفین کو غیر پی او ایس(پوائنٹ آف سیل) رسیدیں جاری کرنے میں ملوث تھا۔ بیان میں عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے نان پی او ایس رسیدوں کی اطلاع دیں۔ ٹیکس ہاؤس راولپنڈی شہر میں ٹیکس کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔