ناٹنگھم اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، علیز کارنٹ اور ہیتھر واٹسن کوارٹر فائنل راونڈ میں داخل

144
اٹالین ٹینس سٹار جانک سینر نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

لندن۔15جون (اے پی پی):فرانس کی ٹینس کھلاڑی علیز کارنٹ اور برطانوی ٹینس سٹار ہیتھر واٹسن اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں ۔

ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملے گا۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی علیز کارنٹ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ یونان کی ماریا سکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ایک اور میچ میں میزبان ٹینس سٹار ہیتھر واٹسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی تتجانا ماریہ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 4-6 سے پچھاڑ کر کوارٹر فائنل راونڈ میں پہنچ گئیں ۔