17.7 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںناڑہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب شخص کو گرفتار کر...

ناڑہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب شخص کو گرفتار کر لیا

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 4 مارچ (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ ناڑہ عبدالوحید قریشی نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم خانریز ولد داﺅد سکنہ محلہ چڑھانی دہیہ گلی بٹگراں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ایس ایچ او تھانہ ناڑہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید جاری رہیں گی، منشیات فروش نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہیں، شہریوں کو بھی جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے پولیس کی مدد کرنی چاہئے، ہم سب ملکر ہی علاقہ سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568451

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں