ناکام درخواست گزار اس سلسلے میں وزارت سے رابطہ نہ کریں،سردار محمد یوسف

159
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) کسی بھی سینیٹر، وزیر، قومی یا صوبائی رکنِ اسمبلی کے پاس کوئی حج کوٹہ نہیں ہے۔ ناکام درخواست گزار اس سلسلے میں وزارت سے رابطہ نہ کریں۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر کسی قسم کا کوٹہ سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے معزز اراکین کے لئے مختص نہیں کیا گیا۔