نبی اکرم ؐکی سیرت طیبہ کو اپنانا ہی میلاد النبیؐ اور آپؐ سے اصل محبت کا تقاضہ ہے،حمزہ شہباز

131

لاہور۔17ستمبر (اے پی پی):عید میلاد النبیﷺ کے باسعادت موقع پر سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مبارک ماہ اور دن پر آپ کے پیغام رسالت کو سمجھنا اور سیرت طیبہ کو اپنانا ہی میلاد النبیؐ اور آپ ؐسے اصل محبت کا تقاضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا یہی ہے کہ ہم پورے کے پورے اسلام میں داخل ہو جائیں اور رسول رحمتؐ کی تعلیمات پر عمل کریں،آپ سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے کہ آپ کی سیرت طیبہ پرزندگی گزارنے کے طور طریقے کو اپنایا جائے۔