نتھیاگلی کے مقامی ہوٹل کے سٹاف کیلئے ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹریننگ

89
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

نتھیاگلی کے مقامی ہوٹل کے سٹاف کیلئے ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹریننگ

ایبٹ آباد۔ 15 دسمبر (اے پی پی):نتھیاگلی کے مقامی ہوٹل کے سٹاف کیلئے ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی ہدایات پر ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران نے ہوٹل کے سٹاف کیلئے فرسٹ ایڈ اور آگ بجھانے کے حوالہ سے خصوصی ٹریننگ کا انعقاد کیا۔

ٹریننگ میں سٹاف کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے، خون روکنے، دل اور پھیپھڑوں کے افعال کو بحال کرنے کے حوالہ سے عملی تربیت دی گئی۔