بغداد ۔8نومبر (اے پی پی):حضرت علی کرم اللہ وجہ کے روضہ اطہر کی تعمیر کا کام شرو ع کردیاگیاہے ۔ایرانی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مزارت مقدسہ کی تعمیرِ کے ادارے ’ ستاد بازسازی عتبات عالیات‘ کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی ماہرین کی ٹیم نے عراق پہنچنے کے بعد امیرالمومنین (ع) کے روضے کی تزئین و تعمیرِ نو کا کام شروع کر دیا ہے جو کہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہو گا۔واضح رہے کہ نجف اشرف میں روضہ حضرت علی کرم اللہ وجہ کی آخری تعمیر تین سو برس قبل انجام پائی تھی اور 1991 میں صدام کے حملے کے سبب روضے کے مختلف حصوں کو خاصا نقصان پہنچنے کے بعد ہلکی پھلکی مرمت کی گئی تھی۔اس وقت مقامات مقدسہ کی تعمیر نو کے ایرانی ادارے کے ماہرین روضہ اطہر کی مکمل طور سے تعمیر نو کا کام انجام دے رہے ہیں جو ایک اندازے کے مطابق آئندہ شمسی سال 1401 کے موسم گرما تک مکمل ہوجائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=224022