نجکاری کمیشن نے ای آفس پروگرام شروع کر دیا

185

اسلام آباد ۔30 نومبر(اے پی پی)نجکاری کمیشن نے ای آفس پروگرام شروع کیا ہے تاکہ ادارے کی کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنایا جاسکے۔ای آفس پروگرام وفاقی حکومت کے اصلاحات کے پروگرام کے تحت شروع کیا گیا ہے۔ نجکاری کے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو اور سیکرٹری نجکاری کمیشن رضوان ملک نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس حوالے سے رضوان ملک نے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت کمیشن کے ریکارڈ کی ڈیجیٹیلا ئزیشن اولین ترجیح ہے تاکہ کارکردگی میں بہتری ، شفافیت کے ساتھ ساتھ اداروں کو سہولیات کی تیز ترین فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور نجکاری کمیشن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ای آفس پروگرام کو نجکاری کمیشن میں مکمل طور پر فعال بنایا جائے اور 30دسمبر 2018ءتک یہ پروگرام ڈویژن میں کام شروع کر دے گا۔