نجکاری کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے نجکاری کے امور کچھ عرصہ معطل رہے، دانیال عزیز

78

اسلام آباد ۔ 19ستمبر (اے پی پی) وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نجکاری کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے نجکاری کے امور کچھ عرصہ معطل رہے ہیں‘ تین سالوں کے دوران سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے 9 دورے کئے ہیں جن پر 8 لاکھ 62 ہزار 290 روپے خرچ ہوئے۔