نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین پر نامزد دکانوں سے کتب و یونیفارم خریدنے پر دبائو کی شکایات،محکمہ تعلیم کا سخت ایکشن،سکولوں کو سربمہر کرنے اور بھاری جرمانہ کا فیصلہ

150

راولپنڈی ۔8اپریل (اے پی پی):محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین پر نامزد دکانوں سے کتب و یونیفارم خریدنے پر دبائو کی شکایات پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔منگل کو سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے مختلف سکولوں کے خلاف شکایات میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے متعدد سکول انتظامیہ کی جانب سے والدین پر دبائو ڈالا جاتا ہے کہ وہ ان کے نامزد بک شاپس سے یونیفارم،کتب ،سٹیشنری اور دیگر تعلیمی مواد خریدیں جوکہ عام مارکیٹ کے مقابلے میں کئی گنا اضافی قیمت وصول کر کے فروخت کی جاتی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے

کہ نجی تعلیمی اداروں کا یہ رویہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے بالکل منافی ہے ۔انہوں نے پنجاب کے تمام نجی سکولوں کی انتظامیہ کو سختی سے متنبہ کرتے ہوئے اس عمل کو فی الفور روکنے کی ہدایات جاری کی ہیں ،تمام سکولز صرف کتب کی فہرست جاری کریں گے اور بچوں کے والدین اپنی مرضی کے مطابق کتب فروشوں سے تعلیمی مواد خرید سکیں گے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اگر کوئی سکول ایسا عمل کرے گ

ا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے سکول کو سربمہر کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر کے مستقل بند کر دیا جائے گا۔محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام نجی سکولوں کی مانیٹرنگ کریں اور کسی بھی شکایات کی صورت میں فوری کارروائی کریں۔