19.4 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںنجی سکول اینڈ کالج چہلہ بانڈی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا...

نجی سکول اینڈ کالج چہلہ بانڈی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

- Advertisement -

مظفرآباد ۔24فروری (اے پی پی):ڈیسنٹ سکول اینڈ کالج چہلہ بانڈی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع نیلم خواجہ ذاکر تھے اس کے علاوہ مہمان اعزاز ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ( ن) خواتین ونگ حسنہ نور، ساجدہ گیلانی ،سائرہ چشتی ،محترمہ نائلہ، کنٹرولر متحانات ضلع نیلم ایلمنٹری بورڈ احسان الرحمان دانش، محمد امین بٹ ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث آزاد جموں وکشمیر,پرنسپل ڈیسنٹ ماڈل سماں بانڈی محترمہ ذرینہ ذوالفقار صدر آل پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوی ایشن ضلع مظفرآباد ، سید طارق رشید کاظمی اور کونسلر وارڈ لوات بالا خواجہ سیری مفتی خواجہ عبدالواجد تھے ۔

تقریب میں پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز تقسیم کی گئے اس کے علاوہ ادارے کے ان بچوں کو شیلڈز سے نوازا گیا جنہوں نے آل پاکستان مقابلہ جات میں دوسری پوزیشن حاصل کی جن میں پاکیزہ میر تابندہ اقبال زارہ گیلانی مائم نور اور سید مہر علی شاہ شامل تھے اس کے علاوہ آل پاکستان کلام اقبال مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ زہرہ بتول کو بھی شیلڈ سے نوازا گیا۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں ضلعی ایلمینٹری بورڈ اور میرپور بورڈ میں نمایاں نمبرات اور پوزیشن لینے والے طلباء میں بھی انعامات اور شیلڈزتقسیم کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان اعزاز نے ادارے کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور علمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی کی بھرپور داد دی والدین کی طرف سے ادارے پر مکمل اطمینان اور بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر خواجہ صدام حسین نے تدریسی سٹاف کی خدمات کو بھر پور انداز میں سراہا۔

انہوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کارکردگی ان ہی اساتذہ کی محنت اور کوشش کے مرہون منت ہے۔ والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کے والدین کے تعاون اور بچوں کے ذاتی دلچسپی کے بغیر تعلیمی اور غیر نصابی سر گرمیوں میں کارکردگی ممکن نہیں جس پر والدین نے ادارے سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ میں شاندار تقریب منعقد کی گئی ہے، تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، معلمی پیشہ پیغمبری ہے، اسے پیشے سے وابستہ افراد کے ہاتھوں میں قوم کی تقدیر ہے، آج کے طلبہ و طالبات نے کل ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے اور انہیں عصر حاضر کے مطابق تعلیم و تربیت دی جانی چاہیے۔

مقررین اور عوام علاقہ نے نے شاندار تقریب کے انعقاد اور بھرپور انتظامات پر ایم ڈی انجینئر خواجہ صدام سمیت سکول کے سٹاف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے قابل تقلید قرار دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565567

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں