تاجر برادری مشکلات, رکاوٹوں کی نشاندہی کرے، جنہیں فورا حل کیا جائے گا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال 

125
احسن اقبال
جامع ترقی کے لئے سیاسی استحکام اور پالیسیز کا تسلسل ناگزیر ہے ، وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی کارکردگی رپورٹ کے اجراکی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے تاجر برادری کو حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے زور دیا ہے وہ وہ مشکلات کی نشاندہی کریں جنہیں فورا حل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ’’پاکستان پراپرٹی ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

وفاقی وزیر نے ایکسپو کے انعقاد پر آئی سی سی آئی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نجی شعبہ ملک کی اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر نے تاجر برادری کو مکمل سپورٹ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انکے تمام درپیش تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے تاجروں کو برآمدات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر برآمدات نہ بڑھائی گئی تو ترقی کہ رفتار بھی سست روی کا شکار رہے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں نمو بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے اور حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ کرنے کے لیے تمام ریڈ ٹیپ ختم کرے گی۔ احسن اقبال نے کاروباری برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی منڈی میں اپنی جگہ بنانے کے لیے مارکیٹ پر مبنی اپروچ اپنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے برآمدات میں غیر معمولی اضافے کی ضرورت ہے جو حالیہ سیلاب کے بعد بڑھ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے ملک کو بدترین بحران کا سامنا ہے اور یہ وقت سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایسے چیلنجرز کا سامنا کیا ہے چاہے وہ 2005 کا زلزلہ ہو یا 2010 کا سیلاب ہو پوری وقت متحدہ رہی اور اسکا مقابلہ کیا۔ وفاقی وزیر نے تاجر برادری پہ زور دیا کہ وہ متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کریں جو اس وقت مشکلات سے گزر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر شکیل منیر نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں بربادی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کی انتہائی مصروفیات میں سے تاجر برادری کے لیے وقت نکالنا اس بات کا اشارہ ہے کہ حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے۔ تقریب میں چیمبر کے بانی صدرمختلف ممالک کے سفیر وں اور ملک کے تاجر برادری نے بھی شرکت کی۔