34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومتجارتی خبریںنجی شعبہ نے جاری مالی سال کے دوران 130ارب روپے کے اضافی...

نجی شعبہ نے جاری مالی سال کے دوران 130ارب روپے کے اضافی قرضے لئے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) گزشتہ سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران نجی شعبہ نے 130ارب روپے کے اضافی قرضے حاصل کیے۔ رواں مالی سال 2015-16ءمیں پہلے 6 ماہ کے دوران نجی شعبہ نے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے 352.9ارب روپے کے قرضے حاصل کیے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران نجی شعبہ کو جاری کردہ قرضوں کا حجم 222.3ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے دوران بینکوں کی جانبسے نجی شعبہ کو 130.6 ارب روپے کے زائد قرضہ جات جاری کئے گئے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3754

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں