نجی شعبہ کوقرضہ کی فراہمی میں گزشتہ ماہ کے دوران 21.6 فیصداضافہ

103
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):نجی شعبہ کوقرضہ کی فراہمی میں گزشتہ ماہ کے دوران 21.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ 2022 میں نجی شعبہ کوقرضہ کی فراہمی کاحجم7.790 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.6 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوقرضہ کی فراہمی کاحجم6.407 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

فروری کے مقابلہ میں مارچ میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوقرضہ کی فراہمی میں 3.4 فیصدکی نمودیکھنے میں آئی، فروری میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوقرضہ کی فراہمی کاحجم 7.534 ارب روپے ریکارڈکیاگیاجومارچ میں بڑھ کر7.790 ارب روپے ہوگیا۔