27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومتجارتی خبریںنجی شعبہ کو رواں مالی سال کے دوران175.2 ارب روپے کے قرضے...

نجی شعبہ کو رواں مالی سال کے دوران175.2 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے، سٹیٹ بینک

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران نجی شعبہ کو 175.2 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20ء کے دوران روایتی بینکاری کے شعبہ نے نجی شعبہ کو 77.1 ارب روپے کے قرضے جاری کئے ہیں جبکہ اسلامک بینکوں کی جانب سے شعبہ کو 22.2 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران روایتی بینکاری کی سہولیات فراہم کرنے والے بینکوں کی اسلامک بینکنگ برانچز سے نجی شعبہ کو 77.8 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں ۔ جاری مالی سال کے دوران عام بینکوں کی اسلامک بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والی برانچز سے نجی شعبہ کو سب سے زیادہ 77.8 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر روایتی بینکاری کا شعبہ رہا ہے جس نے جولائی تا جنوری کے دوران نجی شعبہ کو 77 ارب روپے سے زیادہ کے قرضے فراہم کئے ہیں اسی طرح اسلامک بینکنگ کا شعبہ قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے تیسرے نمبرپر رہا جس نے 22 ارب روپے سے زیادہ کے قرضے نجی شعبہ کو فراہم کئے ہیں۔ بی ایم اے کیپیٹل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعد ہاشمی نے کہا ہے کہ شرھ سود میں کمی سے قرضوں کی فراہمی میں اضافہ کی توقع ہے جس سے نجی شعبہ کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=188340

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں