19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومتجارتی خبریںنجی شعبے کو بنکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں...

نجی شعبے کو بنکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں فروری کے دوران 10.5فیصد تک کا اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):نجی شعبے کو بنکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں فروری کے دوران سالانہ بنیادوں پر10.5فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جار ی کردہ اعدادوشمار کے مطابق فروری کے اختتام پر بنکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 9ہزار304ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے 8ہزار420ارب روپے کے مقابلے میں 10.5فیصد زیادہ ہے۔ جنوری کے مقابلے میں فروری میں بنکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کے حجم میں 3.9فیصد کی کمی ہوئی ۔

جنوری میں بنکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 9ہزار 683ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق فروری کے اختتام پرنجی شعبے کے کاروبار کوبنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8087ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 11فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال فروری میں بنکوں کی جانب نجی شعبے کے کاروبار کوفراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 7283ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573756

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں