نجی شعبے کی شمولیت سے ہی مثالی معاشرے کی بنیاد ڈالی جاسکتی ہے ، کمشنر ملتان

52

ملتان۔ 23 اپریل (اے پی پی):کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا ہے کہ نجی شعبے کی شمولیت سے ہی مثالی معاشرے کی بنیاد ڈالی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری سکولز کے فارغ التحصیل ایلومینائی طلبا کے اعزاز میں تقریب پذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں 13 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سکولوں کی سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکول ایلومینائی طلباء کی مدد سے سرکاری تعلیمی اداروں میں بہتری لانا مشن ہے۔

اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے مخیر حضرات میں تعریفی سرٹیفکیٹ، شیلڈز تقسیم کیں ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مادر علمی رابطہ ایوارڈ مخیر حضرات کے جذبے کو سراہنے کی ایک کاوش ہے،سرکاری تعلیمی اداروں کو نجی سیکٹر اور ایلومینائی طلباء کی مدد سے مزید بہتر کرینگے۔تقریب میں ادبی و سیاسی شخصیات سمیت سول سوسائٹی نے مادر علمی رابطہ مہم کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔