پتوکی۔ 13 دسمبر (اے پی پی):نجی فیکٹری کی دو بسیں ٹرک سے ٹکرا گئیں ، حادثے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ ملتان روڈ ٹول پلازہ ساہجووال پھاٹک کے قریب رینالہ سے مانگامنڈی آنیوالی سکائی ٹیکسٹائل فیکٹری ملازمین کی 2 بسیں شدید دھند کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئیں، حادثے میں 5 فیکٹری ملازمین زخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 23 سالہ فیصل ،29 سالہ ساجد ، 30 سالہ عبدالکلیم ،27 سالہ حسنین اور 25 سالہ رمضان شامل ہیں ریسکیو کی مطابق کے حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ۔