32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومقومی خبریںندیم افضل چن کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو...

ندیم افضل چن کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق اپنے تہنیتی بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ سید عاصم منیر کی عسکری قیادت، پیشہ وارانہ قابلیت اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لئے ان کی غیر معمولی خدمات پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کے خلاف نہایت جرأت مندی، تدبر اور قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے جو مؤثر اور فیصلہ کن حکمتِ عملی اختیار کی، وہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کی ایک درخشاں مثال ہے، ان کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جو پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہے۔

- Advertisement -

ندیم افضل چن نے کہا کہ سید عاصم منیر کا فیلڈ مارشل کے منصب تک پہنچنا پاک فوج کے سپاہی سے لے کر اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے لئے ایک اعزاز ہے، ان کی قیادت پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے مزید مضبوط بنائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599429

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں