ندیم خان قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے کوآرڈینٹر مقرر

لاہور۔17 اکتوبر(اے پی پی ) سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا کوآرڈینٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ندیم خان صوبائی ٹیموں کے کوچز اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے‘ کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ 6 کوچز سے رابطہ کرکے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ تیار کرکے سلیکشن کمیٹی کو …

لاہور۔17 اکتوبر(اے پی پی ) سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان کو قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا کوآرڈینٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ندیم خان صوبائی ٹیموں کے کوچز اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے‘ کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ 6 کوچز سے رابطہ کرکے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی رپورٹ تیار کرکے سلیکشن کمیٹی کو پیش کرے۔ندیم خان کا سلیکشن کمیٹی میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔ کوآرڈینٹر کا عہدہ سنبھالنے والے ندیم خان کا شمار سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں نہیں ہوگا‘6 ریجنل کوچز سے مسلسل رابطے میں رہنا اور ملک بھر میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میچوں کو دیکھ کر مفصل رپورٹ تیار کرنا ندیم خان کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا‘ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے ندیم خان کو پی سی بی فیملی کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ ندیم خان کا شمارپاکستان کے انتہائی معتبر کرکٹرز میں ہوتا ہے وہ ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع علم رکھتے ہیں۔وسیم خان نے کہا کہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تقرری کے وقت پی سی بی نے واضح کیا تھا کہ وہ مصباح الحق کو اپنے اہداف کے حصول میں مکمل مدد کریں گے اور ندیم خان کی تقرری اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔