اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے این سی او سی نے ملک کے بیشتر علاقوں کے لئے شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔اتوار کواین ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، شمالی خیبر پختونخواہ میں چترال، دیر، سوات، کلام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد اورہری پور میں شدید …
ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):این ڈی ایم اے کے این سی او سی نے ملک کے بیشتر علاقوں کے لئے شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔اتوار کواین ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، شمالی خیبر پختونخواہ میں چترال، دیر، سوات، کلام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد اورہری پور میں شدید بارش متوقع ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
وسطی خیبر پختونخواہ میں مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو کے شہری علاقوں میں شدید سیلابی صورتحال کا امکان ہے، جنوبی خیبر پختونخواہ میں بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، وزیرستان، کرم (پارہ چنار) اورباجوڑ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب اور برساتی نالوں طغیانی کا خدشہ ہے،اسلام آباد اور شمالی پنجاب بشمول راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ میں ممکنہ شدید بارش کے باعث شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔وسطی پنجاب میں میانوالی، خوشاب، سرگودھا شدید بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہے، وسطی پنجاب میں فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات کے شہری علاقوں میں سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔
شمال مشرقی پنجاب میں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال میں موسلادھار بارش، سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،پنجاب میں لاہور، قصور، اوکاڑہ میں متوقع شدید تیز بارش کے باعث شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،دریائے جہلم کے بالائی علاقوں بشمول جہلم، پونچھ، مظفرآباد اور کانچی میں شدید بارشیں متوقع ہے۔شدید بارشوں کے باعث دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال متوقع جبکہ ملحقہ ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔شمالی بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، لورالائی، قلات، نوشکی، برکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، سوئی، خاران میں وقفے وقفے سے بارش، شہری علاقوں میں سیلاب کا امکان ہے۔
جنوبی بلوچستان کے اضلاع بشمول خضدار، آواران، واشک، تربت، ہنگول، اورماڑہ، گڈانی میں شدیدبارش کا امکان ہے، پہاڑی ندی نالوں میں اچانک سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی حالات سے آگاہ رہیں۔گاڑیاں محفوظ جگہ پر پارک کریں، درختوں/سائن بورڈز اور کمزور تعمیرات سے دور رہیں۔برساتی نالوں، دریا کناروں اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے حساس علاقوں کے سفر سے اجتناب کریں،مقامی انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی ہدایات پر فوری عمل کریں،این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر ررہا ہے،
این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کی ہے۔ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں۔مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔








