اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر بھارت کے علاقہ راول نگر میں مسلم آبادی پر ہونیوالے حملے کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر علی زید ی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نریندری مودی کے زیر انتظام ’انکریڈبل انڈیا ‘ ہے ۔ ویڈیو کلپ میں ایک شخص نے بتایا کہ بھارت کے راول نگر کے علاقے کی ویڈیو ہے جس میں پانچ سو کے قریب غنڈوں نے ایک چھوٹی سی مسجد اور مدرسہ پر حملہ کر کے امام مسجد و دیگر افراد کو زدو کوب کیا اور مسلمان خواتین کی بیحرمتی کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔