نئی دہلی۔18 نومبر (اے پی پی)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مود ی ملک کے کسانوں کی توہین کر رہے ہیں اور ان کی خون پسینے کی کمائی کو کالا دھن بتا رہے ہیں۔کانگریس کے صدر نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے نوٹ بند کرکے کسانوں کی کمائی کو اپنے صنعتکار دوستوں پر لٹا دیا ہے اور اب کسانوں کی کمائی کو کالا دھن بتا کر انہیں ذلیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی جس طرح کسانوں کی توہین کر رہے ہیں ملک کا کسان اسے برداشت نہیں کرے گا۔