اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے زیرِانتظام پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج نے "سولر پاکستان اور پاکستان سسٹین ایبلٹی ویک 2025" میں بھرپور شرکت کی۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سطح کا ایونٹ پاکستان میں پائیدار ترقی، قابلِ تجدید توانائی، اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا گیا۔ ایونٹ میں 10 ممالک کے 250 سے زیادہ معروف اداروں، …
نسٹ ، نیوی انجینئرنگ کالج کی ٹیم کی "سولر پاکستان اور پاکستان سسٹین ایبلٹی ویک 2025” میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے زیرِانتظام پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج نے "سولر پاکستان اور پاکستان سسٹین ایبلٹی ویک 2025” میں بھرپور شرکت کی۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سطح کا ایونٹ پاکستان میں پائیدار ترقی، قابلِ تجدید توانائی، اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا گیا۔ ایونٹ میں 10 ممالک کے 250 سے زیادہ معروف اداروں، صنعتی ماہرین، پالیسی سازوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔
نسٹ – نیوی انجینئرنگ کالج کی مشترکہ ٹیم نے اپنے منصوبوں، تحقیق اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں جاری اقدامات کو پیش کرتے ہوئے نہ صرف شرکاء کی توجہ حاصل کی بلکہ پاکستان کے نیٹ زیرو گولز کی جانب پیش رفت میں اپنا کردار بھی واضح کیا۔ اس نمائش میں ادارے کی شرکت نہ صرف تعلیمی معیار اور تحقیق میں اس کی قیادت کو ظاہر کرتی ہے، بلکہ یہ پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے نوجوان انجینئرز کے عزم کا بھی ثبوت ہے۔








