نسٹ اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے بائیو میٹرک ٹیکنالوجیز میں تحقیق و ترقی اور جدت کے اقدامات کو فروغ دینے معاہدہ طے پا گیا

146
Nadra
Nadra

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (این ٹی ایل) نے بائیو میٹرک ٹیکنالوجیز کی تحقیق، ترقی اور جدت میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی ہے ۔ جمعہ کو نادرا ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد اسٹریٹجک شراکت داری کے آغاز، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اپنے فلیگ شپ پاکستان آئی ڈی اسٹیک کے ذریعے ڈیجیٹل شناختی شلوشن میں مہارت رکھتا ہے جس کی وجہ سے اسے ایک ممتاز سسٹم انٹیگریٹر کے طور پر مانا جاتا ہے ۔ تقریبا ًدو دہائیوں پر محیط ایک کامیاب ٹریک ریکارڈ کے ساتھ ، این ٹی ایل نے ای گورننس ، ای پاسپورٹ ، اسمارٹ شناختی کارڈ ، اور شہری رجسٹریشن کے شعبوں میں مستقل طور پر قابل اعتماد خدمات فراہم کی ہیں۔

این ٹی ایل کی قابل ذکر کامیابیوں نے اسے قومی اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک رہنما کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ نسٹ انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں 160 ویں عالمی درجہ بندی کے ساتھ پاکستان کی سرفہرست کمپیوٹر سائنس یونیورسٹی ہے۔ کثیر الجہتی اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور جدت طرازی کے لیے پرعزم نسٹ صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہے۔

نسٹ کانٹیکٹ لیس بائیومیٹرک اور فیس لائفنیس ڈیٹیکشن ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی میں کلیدی کردار ہے ۔ این ٹی ایل نے نسٹ کے نیشنل سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک (این ایس ٹی پی) کے جدید ترین اقدامات کو سراہا۔ دونوں اطراف نے اس بائیو میٹرک ایپلی کیشن کو تیار کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا تاکہ ملک میں ٹیکنالوجی کی ترقی کی بنیاد پر پاکستانی شہریوں کو جدید خدمات کی فراہمی میں اضافہ کیا جاسکے۔

این ٹی ایل نے اپنے علم اور مہارت کو بڑھانے کے لئے نسٹ کے ساتھ شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔نسٹ اور این ٹی ایل چہرے کی شناخت، کانٹیکٹ لیس بائیومیٹرک، ای-کے وائی سی، ڈیجیٹل آن بورڈنگ، آٹومیٹڈ فنگر پرنٹ آئیڈینٹیفکیشن سسٹم (اے ایف آئی ایس) اور آٹومیٹڈ بائیومیٹرک آئیڈینٹیفکیشن سسٹم (اے بی آئی ایس) سمیت دیگر شعبوں میں تحقیق اور ترقی کے اقدامات میں تعاون کریں گے۔ اس معاہدے کےتحت پاکستان میں بائیو میٹرک اور شناخت سے متعلق ٹیکنالوجیز کے شعبے میں مقامی جدت کو فروغ ملے گا