نسیم شاہ نے جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے چھکوں کی یاد تازہ کردی، شاداب خان

316
شاداب خان
سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے مشکل صورتحال کیلئے تیار تھا، شاداب خان

شارجہ۔7ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کے چھکوں نے جاوید میاں داد اور شاہدآفریدی کے چھکوں کی یاد تازہ کردی،نسیم شاہ کے یہ چھکے دیر تک یاد رکھے جائیں گے۔

بدھ کو افغانستان کے خلاف میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ یو اے ای میں کافی کرکٹ کھیلی ہے جس سے بہت مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ پچ اتنی زیادہ مشکل نہیں تھی غلط شاٹ کھیل کر آئوٹ ہوا، مجھے میچ فنش کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ میں بائولرز کو بھی بیٹنگ کی خاص پریکٹس کروائی جاتی ہے، ہمارے بائولرز بھی بیٹنگ کرنا جانتے ہیں، انہیں کسی بھی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے تیاری کروائی جاتی ہے۔