نسیم شاہ نے ناقابل یقین کارکردگی دکھائی، آئندہ میچوں میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے، بابراعظم

107
babar azam

شارجہ۔7ستمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ نسیم شاہ نے ناقابل یقین کارکردگی دکھائی، ان کے چھکوں نے جاوید میانداد کی بھارت کے خلاف چھکوں کی یاد دلادی۔

بدھ کو افغانستان کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ شارجہ میں کم سکورنگ میچ ہوتے ہیں۔ افغانستان کے پاس راشد خان، مجیب الرحمان اور محمد نبی کی صورت میں اچھے بائولرز ہیں جو ٹف ٹائم دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بائولرز نے افغانستان کو130 رنز تک محدود کیا لیکن بیٹنگ میں لمبی پارٹنر شپ نہ بنا سکے جس کی وجہ سے میچ سنسنی خیز ہوگیا۔

بابراعظم نے نسیم شاہ کی بیٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نسیم شاہ کو ایسے بیٹنگ کرتے دیکھا تھا اس لئے مجھے اس پر تھوڑا بہت اعتماد تھا ، نسیم شاہ کے چھکوں نے جاویدمیانداد کے چھکوں کی یاد دلا دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ایونٹ کے بقیہ میچز میں جیت کے مومینٹم کو برقرار رکھیں اورغلطیاں نہ دہرائیں۔