27.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںنسیم شاہ کانیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہبلیٹیشن کے آخری مرحلے...

نسیم شاہ کانیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہبلیٹیشن کے آخری مرحلے کا آغاز

- Advertisement -

لاہور۔6دسمبر (اے پی پی):سٹار پاکستانی فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہبلیٹیشن کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔پی سی بی کے ترجمان کے مطابق نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔

سرجری کے بعد وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کیلئے دو ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کئے اور اس دوران ماہر میڈیکل سٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتے رہے۔نسیم کی ری ہبلیٹیشن لاہور میں ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیو تھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417322

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں