نسیم شاہ 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے کم عمر ترین بائولر بن گئے

159
نسیم شاہ
ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باولنگ کرنی پڑتی ہے، ٹیم کا ہر کھلاڑی کامیابی کے لئے کوششیں کررہا تھا، نسیم شاہ

شارجہ۔7ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے نوجوان فاسٹ بائولر نسیم شاہ 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے کم عمر ترین بائولر بن گئے، انہوں نے بدھ کو ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمدنبی کو آئوٹ کر کے ہم وطن بائولر شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

نسیم شاہ نے 19 سال اور 204 دنوں میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ شاہین آفریدی نے 20 سال کی عمر میں 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کر کے کم عمرترین بائولر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی عدم موجودگی میں نسیم شاہ پاکستان کی طرف سے بائولنگ کا آغاز کرتے ہیں اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے۔ انہوں نے رواں ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے چار میچز میں 16.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔