نشاط پاور کے منافع میں 2018-19 کے دوران 17 فیصد اضافہ

98

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) نشاط پاورلمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال 2018-19 ءکے دوران 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ءمیں نشاط پاورلمیٹڈ کو 3770 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 207-18ءکے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ءمیں نشاط پاورلمیٹڈ کو3211 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اس عرصے میں کمپنی کے سیلز میں 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی میں اضافے کی شرح17 فیصد رہی جو 10.64 روپے فی حصص رہی، مالی سال 2017-18ءمیں کمپنی کی فی حصص آمدنی 9.07 روپے رہی تھی۔