نشتر میڈیکل کالج کی حدود سے طالبہ کے اغوا کے معاملے میں اہم پیشرفت،ملزم گرفتار

103

ملتان۔ 23 دسمبر (اے پی پی):نشتر میڈیکل کالج ملتان کی حدود سے گزشتہ دنوں اغوا ہونے والی طالبہ کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ترجمان نشتر میڈیکل کالج کے مطابق اغوا میں ملوث ملزم عبدالرحمن جو کہ نشتر ہسپتال میں وارڈ بوائے کے فرائض سرانجام دے رہا تھا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔واقعہ کی ایف ائی آر تھانہ کینٹ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ
واقعہ کی انکوائری کے لئے سینئر فیکلٹی ممبران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کرائے گی۔دریں اثناء سکیورٹی سپروائزر کو معطل کر کے سکیورٹی ایجنسی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ۔