نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کے حوالے سے سیمینار

190
Nishtar Medical University

ملتان۔ 08 دسمبر (اے پی پی):خواتین پرتشدد کے خاتمے کے حوالے سے نشتر کالج آف نرسنگ کے زیراہتمام نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان میں سیمینارکا انعقاد کیا گیا،جس کا مقصد خواتین پرہونے والے نفسیاتی اور جسمانی تشدد اور اس کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

سیمینارکی مہمان خصوصی پرووائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمہنازخاکوانی تھیں جبکہ میزبانی کے فرائض پرنسپل کالج آف نرسنگ رخسانہ پروین نے ادا کیے۔سیمینارمیں رجسٹرارنشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرغلام عباس،ڈین آف بیسک سائنسز پروفیسرڈاکٹرمحمدعباس نقوی،پروفیسرڈاکٹراعظم خان،پروفیسرڈاکٹر زہرا نازش،پروفیسرڈاکٹراحمرحسین اورڈاکٹرخالد چشتی سمیت نشترمیڈیکل یونیورسٹی کے دیگرسینئرفیکلٹی ممبران،نرسنگ سٹاف اورڈاکٹرز کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرشرکانے خطاب کرتے ہوئےخواتین پرتشدد کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالی۔پرو وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی نے کہا کہ مرد اورعورت معاشرے کے اہم جزو ہیں،ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگاجہاں سب کے حقوق برابرہوں اورہرکسی کو تحفظ حاصل ہو۔انہوں نے ملتان نشترہسپتال میں وائلنس اگینسٹ ویمن سینٹر کے قیام پرمحکمہ صحت حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔پروفیسرڈاکٹرمحمد عباس نقوی نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرزکو مل کرکام کرنا ہوگا۔

انہوں نے اس حوالے سے میڈیا کے کردارکوسراہتے ہوئے ریگولربنیادوں پرایسے آگاہی پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت پرزوردیا۔