ملتان۔ 09 جنوری (اے پی پی):وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے میڈیکل یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لینے کیلئےگزشتہ روز یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔
وہ ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن، آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک ) کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور شعبہ امتحانات سمیت بائیؤ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ گئیں اور ان شعبوں کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
متعلقہ شعبوں کے سربراہان نے پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کو شعبوں میں جاری تعلیمی و تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں سمیت ترقیاتی منصوبوں بارے بریفننگ دی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے تمام شعبوں کے سربراہان کو شفافیت اور اعلیٰ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔