نشریاتی اداروں سے عقیدہ ختم نبوت بارے خصوصی پروگرام نشرکیئے جائیں،116ویں خاتم النبیین ﷺ کانفرنس کے اعلامیہ میں مطالبہ

165

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) 116ویں خاتم النبیین ﷺ کانفرنس کے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہے کہ پاکستان کے نشریاتی اداروں بالخصوص ریڈیو پاکستان اور دیگر ادروں سے عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں خصوصی پروگرام نشرکیئے جائیں۔آئین پاکستان کے تحت مرزا قادیانی کے پیرو کار غیر مسلم اقلیت ہیں۔ موجودہ حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی کامیابی کیلئے مرزا قادیانی کے پیر وکار وں اوران کے بیرون ملک رابطوں اور سازشوں پر خصوصی نظر رکھی جائے تاکہ وہ کسی طرح بھی وطن اوراہل وطن کو نقصان نہ پہنچاسکیں۔حضرت سیّدنا پیر مہر علی شاہؒ اتحاد امت کے عظیم ترین داعی تھے اوران کے اتباع کے ذریعے نفرت، تشدد اور تفریق وتفرید کی فضا تبدیل کرنا دور حاضر کے حالات میں ایک اہم ترین ضروت ہے جو استحکام پاکستان کا باعث ہوگی۔گزشتہ روزدربارہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید معین الحق گیلانی کی زیر صدارت 116ویں خاتم النیین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ،دپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی ،ممبر قومی اسمبلی کپٹین صفدر،سابق وفاقی وزیر اور دربار تونسہ شریف کے سجادہ نشین خواجہ عطااللہ تونسوی سمیت متعدد علماءکرام اور سیاست دانوں نے شرکت کی