نشے سے انکار زندگی سے پیار کے عنوان پر آگاہی واک کا انعقادکیا گیا

325
addiction

نیلم۔26ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ”نشے سے انکار زندگی سے پیار” کے عنوان پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز آٹھمقام سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

آگاہی واک میں اسسٹنٹ کمشنر غلام محی الدین گیلانی، ڈی ایس پی ، مہتمم جنگلات کیرن ڈویژن سردار اکرم، افسر مال کامران خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت غلام مرتضی ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ سید مبشر گیلانی، سول سوسائٹی، صحافی اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔

شرکاء واک نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے خلاف عبارات درج تھیں۔ آگاہی واک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر بازار کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس پر اختتام پذیر ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام غلام محی الدین گیلانی و دیگر مقررین نے شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کی روک تھام کے لیے پولیس اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا۔معاشرے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر معاشرے سے منشیات کے خاتمے کوممکن کیا جا سکتا ہے۔