27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومکھیل کی خبریںنصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کی تعلیم و تربیت کا لازمی...

نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کی تعلیم و تربیت کا لازمی حصہ ہیں،پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کی سخت ضرورت ہے ، ارشد ضیاء

- Advertisement -

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):اساس انٹرنیشنل سکول کے ڈائریکٹر ارشد ضیاء نے کہا ہے کہ نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ کی تعلیم و تربیت کا لازمی حصہ ہیں،پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کی سخت ضرورت ہے اور اس سلسلے میں اساس انٹرنیشل سکول خاطر خواہ اقدامات کر تا رہا ہے، بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے کھیل بہت ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساس انٹرنیشنل سکول ایف ایٹ برانچ کے سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد اساتذہ انتظامیہ اور طلبہ کی شب و روز محنت کا ثبوت ہے ۔

ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا کہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں کھیل بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر بچوں کے درمیان دوڑ کے مقابلے ہوئے اول دوئم اور سوئم آنے والے طلبہ کو موقع پر ہی میڈلز پہنائے گئے جبکہ بچوں اور والدین کا جوش وخروش قابل دید تھا۔سکول ہیڈ مسٹریس غزالہ سلیم اور ملیحہ کی بچوں سے محبت کا یہ عالم تھا کہ وہ بار بار اپنی سیٹ چھوڑ کر جیتنے والے بچوں کو مبارک دیتیں اور پیار کرتیں رہیں۔

- Advertisement -

 

جونئیر اور سینئر سکول کے بچوں نےٹائیکانڈو کا مظاہرہ کیا اور ایسے ایسے کرتب دکھائے کہ سب حیران رہ گئے اور جب رنگ فائرکو آگ لگا کر اس میں سے گزرنے کا وقت آیا تو والدین بھی سانس روک کر بیٹھ گئے ۔لیکن بچوں نے اس مہارت کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے داد دیے بغیر نہ رہ سکے ۔

سکول کی ہیڈ گرل اور ہیڈ بوائے کی قیادت میں او لیول کے بچوں نے اپنے اپنے ہاؤس کے جھنڈے اٹھا کر مارچ پاسٹ کیا اس کے بعد پری سکول کے ننھے منے بچوں نے مارچ پاسٹ کیا تو تمام حاضرین نے دل کھول کر تالیاں بجائیں اور ننھے منے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔آئی ای جی کے سپیشل بچوں نے بھی شاندار کارکردگی اور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیری اور علاقائی ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔

سکول کی ہیڈ مسٹریس غزالہ سلیم اور مسز ملیحہ کی طرف سے تمام اساتذہ اور بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور والدین کا بھی شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر برانچ ہیڈ ملیحہ نے کہا کہ بچے سپورٹس ڈے پر اتنا خوش نظر آ رہے ہیں جیسے آج ان کے لیے عید کا دن ہو ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ والدین نے بہت محنت کرکے اپنے بچوں کوثقافتی لباس پہنا کر بھیجا ہے جو قابل ستائش ہے، والدین کی بڑی تعداد میں شرکت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414333

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں