نصیرآباد پولیس نےگھریلو ڈکیتی میں ملوث ڈکیت کو گرفتار کرلیا

116
خان رائس ملز میں ہونے والی لاکھوں روپے کی ڈکیتی کے 7 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 15 لاکھ نقدی برآمد کرلی ،ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان

ڈیرہ مراد جمالی ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):نصیرآباد پولیس نےگھریلو ڈکیتی میں ملوث ڈکیت کو گرفتار کرلیا ،موبائل فون برآمد، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پولیس کی مزید تفتیش و تحقیقات جاری ہے ۔

پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج صاحبزادہ بلال عمر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کی خصوصی ہدایات و ٹاسک پر ایس ڈی پی او سرکل پولیس ڈیرہ مراد جمالی محمد یاسین جمالی کی سربراہی میں سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او طالب حسین لاشاری، 15 مدد گار سینٹر کے انچارج بہادر خان ڈومکی اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ آئی ٹی سیکشن نصیرآباد رینج انچارج ممتاز پندرانی اور ڈسٹرکٹ انچارج نصیرآباد منظور احمد ابڑو کی معاونت سے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گزشتہ دنوں ڈیرہ مراد جمالی شہر سے نظام الدین لغاری کے گھر پر ڈکیتی میں ملوث اہم ڈکیت عابد حسین بھٹی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے VIVO-Y21 موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے، گرفتار ڈکیت سے برآمد ہونے والے موبائل فون کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید تفتیش و تحقیقات بھی جاری ہیں، جس سے شہر میں دیگر ہونے والی گھریلو ڈکیتیوں کی بھی رسائی ممکن ہو سکے گی

، نصیرآباد پولیس کی اس اہم اور کامیاب کاروائی پر شہریوں سمیت خاص کر تاجر برادری اور ہندو پنچایت نے بھی سکھ کا سانس لیتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو زبردست سرہا ہے۔