راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):نصیر آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ بلال، امان اللہ اور واجد شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے اور چوری شدہ 5 موٹر سائیکل، 5 موبائل، رقم 50 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،
ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔