راولپنڈی ۔18نومبر (اے پی پی):نصیر آباد پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں جنید، احسن اور نعمان شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 30 ہزار روپے، 4 موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔