نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

200
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

راولپنڈی۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):نصیر آباد پولیس کی اہم کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، چھینے گئے اور چوری شدہ 05 موٹر سائیکل، 05 موبائل، رقم 50ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔

پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو 02ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ بلال، امان اللہ اور واجد شامل ہیں،ملزمان سے چھینے گئے اور چوری شدہ 05 موٹر سائیکل، 05 موبائل، رقم 50ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،

ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔