26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںنصیر آباد پولیس کی فوری کارروائی، 08 سالہ بچے سے نازیبا حرکات...

نصیر آباد پولیس کی فوری کارروائی، 08 سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 15 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی نصیر آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 08 سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتارکرلیاہے۔پولیس کے مطابق نصیر آباد پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم سجادنے اُس بیٹے کو زیر تعمیر مکان میں لے جاکر نازیبا حرکات کیں،

نصیر آباد پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم سجاد کو گرفتار کر لیا،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،بچوں اور خواتین پر تشدد،زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے اور ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں