راولپنڈی ۔ 18 نومبر (اے پی پی):نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرکے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوںسمیت گرفتارکرلیااور اس سے مسروقہ رقم 30ہزار روپے، 04 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمدکرلیاہے۔
پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو 02ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ جنید، احسن اور نعمان شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 30ہزار روپے ،04موبائل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،
ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، منظم اور متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے